تیمم کب کیا جائے

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

جب پانی کا استعمال مشکل ہو تو طہارت کس طرح حاصل کی جائے؟

311 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    جب پانی کا استعمال مشکل ہو کہ پانی موجود ہی نہ ہو یا اس کا استعمال نقصان دہ ہو تو پانی استعمال کرنے کے بجائے تیمم کر لیا جائے۔ تیمم کا طریقہ یہ ہے کہ انسان اپنے دونوں ہاتھوں کو زمین پر مارے اور انہیں اپنے چہرے پر پھیرے اور انہیں ایک دوسرے پر بھی پھیرے لیکن یہ حدث سے طہارت حاصل کرنے کے ساتھ خاص ہے۔اگر ناپاک جگہ یا کپڑے پر بارش نازل ہو اور بارش کی وجہ سے ناپاک چیز زائل ہو جائے تو اس سے طہارت حاصل ہو جائے گی، خواہ انسان کو اس کا علم نہ بھی ہو، البتہ ناپاکی سے طہارت حاصل کرنا عبادت ہے جس سے انسان تقرب الٰہی حاصل کرتا ہے، لہٰذا اس میں نیت و قصد ضروری ہے.

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں