جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! بلاشک انسان جتنا اللہ تعالیٰ کے قریب ہوگا، اس کا ذکر ہمیشگی سے اور قرآن مجید کی تلاوت کرتا رہے گا، تو وہ اسی قدرنظر لگنے اور دوسری تیسری شیطانی آفات کی تکلیف سے دور رہے گا۔ اور ایسے ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی جان کی حفاظت کی دعا کیا کرتے تھے۔ اور سب سے بڑی جس کے ساتھ مسلمان پناہ لے سکتا ہے وہ کتاب اللہ کی قراءت ہے اور اس میں سب سے اہم یہ ہیں۔

    معوذتان (سورۃ الفلق اور الناس) اور سورۃ الفاتحہ اور آیۃ الکرسی۔

    اور تعویذ (لٹکانے والا نہیں پڑھنے کےلئے) جو کہ صحیح اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے اس میں سے۔

    ’’اعوذ بکلمات اللہ التامات من شر خلق‘‘۔( مسلم:4881)
    میں اللہ تعالی کے مکمل کلمات کے ساتھ پناہ چاہتا ہوں اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی

    اور ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کو دم کرنے کے لئے یہ دعا کرتے اور یہ کہتے تھے کہ تمہارا باپ اس کے ساتھ اسماعیل اور اسحاق علیہما السلام کو دم کرتے تھے۔

    ’’ اعوذ بکلمات اللہ التامۃ من کل شیطان وھامۃ ومن کل عین لامۃ‘‘۔( بخاری :3120)
    میں اللہ تعالی کے مکمل کلمات کے ساتھ ہو شیطان اور زہریلی چیز جوکہ مار دے اور ہو حسد اور تکلیف دینے والی آنکھ سے پناہ چاہتا ہوں

    دم کرنا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے

    ’’ لَا رُقْيَةَ اِلاَّ مِنْ عَيْنٍ اَوْ حُمَةٍ‘‘۔(صحیح البخاری:5705)
    جھاڑ پھونک یادم نظر لگنے یا بخار ہی کی وجہ سے ہے۔

    جبرائیل علیہ السلام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دم کرتے ہوئے یہ کلمات پڑھا کرتے تھے:

    ’’بِاسْمِ اللّٰهِ اَرْقِيْکَ، مِنْ کُلَّ شَيْئٍ يُؤْذِيْکَ، مِنْ شَرِّ کُلِّ نَفْسٍ اَوْ عَيْنٍ حَاسِدٍ، اَللّٰهُ يَشْفِيْکَ، بِاسْمِ اللّٰهِ اَرْقِيْکَ‘‘۔(صحیح مسلم:2186)
    اللہ کے نام کے ساتھ میں آپ کو دم کرتا ہوں، ہر اس چیز سے جو آپ کو تکلیف دے، اور ہر انسان کے یا حسد کرنے والی آنکھ کے شر سے، اللہ آپ کو شفا دے، میں اللہ کے نام کے ساتھ آپ کو دم کرتا ہوں۔

    نوٹ
    اب ان اذکار کا بتایا جاتا ہے کہ جن کے ذریعہ آدمی اللہ کے حکم سے بلاؤں اور مصیبتوں سے محفوظ رہتا ہے۔ ذکر، طریقہ اوراس کی فضیلت ایک ساتھ پیش کی جارہی ہے

    1۔ آیۃ الکرسی (سونے کے وقت ایک بار اور ہر فرض نماز کے بعد)۔ ایک فرشتہ حفاظت کرتا رہتا ہے اور شیاطین کو گھروں سے بھگاتا ہے۔
    2۔ سورۃ البقرہ کی آخری دو آیتیں(سونے سے پہلے یا گھر میں داخل ہوتے وقت ایک بار یا مغرب کے بعد) ہر چیز کی برائی دور کرتا ہے اور تین راتوں کے لیے شیطان کو بھگا دیتا ہے۔
    3۔ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ، قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ، پوری پوری سورت (صبح تین مرتبہ، شام تین مرتبہ، سونے سے پہلے اور ہر فرض نماز کے بعد ایک بار) ہر چیز کی برائی کو دور کرتا ہے اور جنوں کے شر اور انسانوں کے نظر بد سے محفوظ رکھتا ہے۔
    4۔ لاحول ولاقوة الا بالله (کثرت کے ساتھ ورد کرنا) جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے اور ننانوے بیماریوں کا علاج ہے سب سے ہلکی بیماری فکر وغم ہے۔
    5۔ بِسْمِ الله الّذِي لا يَضُرّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ في الأرْضِ وَلا في السّمَاءِ وَهُوَ السّمِيعُ العَلِيمُ (صبح تین بار ، شام تین بار) ہر نقصان سے بچاتا ہے، اور کوئی مصیبت اچانک نہیں آتی۔
    6۔ أعوذ بكلمات الله التامات من شر ما خلق(صرف شام کے وقت تین بار اس شخص کے لیے جو کسی جگہ پڑاؤ ڈالے) بچھو کے زہر کو غیر موثر کر دیتا ہے، اور جگہوں اور گھروں کو موذی کیڑوں مکوڑوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
    7۔ حَسْبِيَ اللّهُ لا إلهَ إلاّ هُوَ عَلَيهِ تَوَكَّلتُ وَهُوَ رَبُّ العَرْشِ العَظيم (صبح سات بار اور شام سات بار) دنیا وآخرت کے فکر وغم سے نجات دیتا ہے۔
    8۔ لَآ اِلٰہَ اِلَّا وَحدَہُ لَا شَرِیکَ لَہُ المُلکُ وَلَہُ الحَمدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَی ئِ قَدِیرُ کا ورد کرے۔ اگر بازار جانا چاہے تو کہے لَا اِلٰہَ اِلَّا اﷲُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہ، الْحَمْدُ یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ وَھُوَلَا ىَمُوت بِیَدِہٖ الْخَیْرِ وَھُو عَلَی کُلِّ شَیْیءٍ قَدِیْرٌ(صبح دس بار شام دس بار، دن میں سو بار یا زیادہ بازار میں داخل ہوتے وقت ایک بار) بہت عظیم ورد ہے۔ سو ثواب لکھے جاتے ہیں اور سو گناہ مٹا دیے جاتے ہیں اور دس غلام آزاد کیے جانے کا اجر ملتا ہے۔ اور اگر بازار میں داخل ہوتا ہے تو اس کو دس لاکھ ثواب ملتا ہے، اور دس لاکھ گناہ مٹا دیے جاتے ہیں، اور ایک روایت میں ہے کہ اس کے لیے جنت میں گھر بنایا جاتا ہے۔ علامہ البانی رحمہ اللہ نے ان دونوں حدیثوں کو “حسن” قرار دیا ہے۔
    9۔ بِسمِ اللهِ تَوَكَّلتُ عَلَى اللهِ وَلَا حَولَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ (ہر بار گھر سے نکلتے وقت) شیطان اور اس کے شر سے محفوظ رہنے کے لیے بہت ہی قوی ورد ہے۔
    10۔ اعوذ بالله العظيم وبوجهك الكريم وبسلطانه القديم من الشيطان الرجيم (مسجد میں داخل ہوتے وقت ایک بار) پورے دن کے لیے شیطان سے حفاظت کرتا ہے۔
    11۔ استغفر الله العظيم الذي لا إله إلا هو الحي القيوم وأتوب إليه(کثرت سے ورد کرتے رہنا) تمام گناہوں کی مغفرت کا سبب بنتا ہے۔ اگرچہ آدمی میدان جہاد سے بھاگ کر آگیا ہو۔
    12۔ کثرت سے درود اللہم صل علی محمد، درود ابراہیمی(اس کی کثرت وقلت کی کوئی تحدید نہیں ہے۔ صبح دس بار اور شام دس بار) فکر وغم کو دور کرتا ہے۔ گناہوں کو مٹاتا ہے، اور دین وآخرت کی تمام بھلائیوں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔
    13۔ استودعکم الله الذي لا تضیع ودائعه(ایک بار ہر اس چیز پر پڑھنا جس کی حفاظت مقصود ہو) چوروں اور دیگر ضرر رساں افراد سے مال واولاد اور دوسری اشیاء کی حفاظت کرتا ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں