جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! عورت مکمل پردہ ہے، حتیٰ کہ اس کی آواز بھی پردہ ہے۔ لہٰذا اگرایک عورت درس دے رہی ہو، یا اس کا درس ریکارڈ کیا ہوا ہو تو ایک مرد تب سن سکتا ہے، جب اس کے دل میں ٹیڑھ پن پیدا نہ ہو۔ لیکن اگر کسی مرد کے دل میں عورت کی آواز سن کر خلاف شرع سوچ پیدا ہوتی ہے تو پھر اس کےلیے عورت کا درس سننا حرام ہے۔ کیونکہ یہ فتنے کا باعث بن سکتا ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں