ابھی رجسٹر کریں

Login

Lost Password

Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.

3 + 2 = ( 5 )

Add question

Sorry do not have the minimum points Please do answer questions, even gaining points ( The minimum points = 5 ) .

Login

ابھی رجسٹر کریں

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit.Morbi adipiscing gravdio, sit amet suscipit risus ultrices eu.Fusce viverra neque at purus laoreet consequa.Vivamus vulputate posuere nisl quis consequat.

شرائط وضوابط

سوالات … پالیسی، شرائط وضوابط!

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

معزز ممبر!

آپ ’’ادارہ مرکز ام حسنین فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا‘‘ کی فتویٰ ویب سائٹ پر سوال پوسٹ کرنے لگے/ لگی ہیں۔ لہٰذا سوال پوسٹ کرنے سے پہلے درج ذیل باتوں کو غور سے پڑھ لیجیئے۔ جزاکم اللہ خیرا

نمبر 01:

ہمارا مقصد قرآن وحدیث کی تعلیم کو عام کرنا اور اتحاد واتفاق پیدا کرنا ہے اور ہماری ٹیم آپ کے سوالات کے جوابات قرآن وحدیث کی روشنی میں دے گی۔ ان شاءاللہ، آپ سے گزارش ہے کہ فرقہ واریت کو ہوا دینے والے سوالات سے کلی طور گریز کریں اور اگر کوئی ممبر ہماری فتویٰ ویب سائٹ پر ایسا سوال دیکھتا / دیکھتی ہے، جس کا جواب قرآن وحدیث کی روشنی میں نہیں دیا گیا بلکہ خاص مسلکی بنیاد پریا فرقہ واریت کو ہوا دینے کےلیے پوسٹ کیا گیا ہے، تو اس سوال کو رپورٹ کیا جا سکتا ہے۔ ایسے تمام سوالات جن کے جوابات قرآن وحدیث کی روشنی میں نہیں دیئے گئے ہونگے، ویب سائٹ سے ہٹا دیئے جائیں گے۔

نمبر 02:

اپنا سوال پوسٹ کرنے سے پہلے ویب سائٹ کی سرچ آپشن کے ذریعے تسلی کرلیں کہ کہیں آپ کے سوال کا جواب پہلے سے ویب پر موجود تو نہیں؟

نمبر 03:

ایک ہی بار میں ایک سوال پوسٹ کریں، ایک سے زائد سوالات کی صورت میں پہلے سوال کا جواب دے کر باقی سوالات کو اگنور کر دیا جائے گا۔

نمبر 04:

سوال واضح اور مختصر ہونا چاہیے۔ جو بھی سوال واضح نہ ہوا تو اس کا جواب نہیں دیا جائے گا۔

نمبر 05:

فرضی سوالات کے بالکل جوابات نہیں دیئے جائیں گے۔ لہٰذا فرضی سوالات سے گریز کریں۔

نمبر 06:

ضروری نہیں کہ ہماری ٹیم ہر سوال کا جواب دے، بلکہ ٹیم جس سوال کا جواب دینا مناسب سمجھے گی، صرف انہی سوالات کے جوبات دیئے جائیں گے۔

نمبر 07:

آپ کے سوال کا جواب تین سے پانچ دن میں ویب سائٹ پر پوسٹ کر دیا جائے گا۔ ان شاءاللہ۔ ٹیم کی مصروفیت یا کسی مجبوری کی وجہ سے سوالات کے جوابات لیٹ بھی ہو سکتے ہیں۔ اس لیے باربار یاد دہانی وغیرہ کے میسج نہ کیے جائیں۔

نمبر 08:

فتویٰ ویب سائٹ پر دیا گیا وٹس ایپ نمبر صرف آپ کی سہولت کےلیے دیا گیا ہے تاکہ آپ بآسانی ڈائریکٹ وٹس ایپ پر بھی سوال بھیجنے کے ساتھ اپنا جواب حاصل کرسکیں، لہٰذا وٹس ایپ پر صرف سوال ہی بھیجیں، بصورت دیگر آپ کا نمبر بلاک کیا جاسکتا ہے۔

نوٹ:

ادارہ سوالات وجوابات کی پالیسی اور شرائط وضوابط میں اضافہ وترمیم کا حق رکھتا ہے۔

ادارہ: مرکز ام حسنین فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا