کیا عورت پرہرحال شادی کرنا واجب ہے

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ ایک خاتون کی دو بار شادی ہوئی، لیکن دونوں بار طلاق ہوگئی۔ اب وہ دوبارہ شادی نہیں کرنا چاہتی، بلکہ ایسے ہی زندگی گزارنا چاہتی ہے۔ اگر وہ شادی نہیں کرتی تو کوئی گناہ تو نہیں؟

275 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! شرعی نصوص کی رو سے نکاح کرنا سنت ہے۔ لیکن کچھ صورتوں میں یہ واجب بھی ہوجاتا ہے۔ مثال کے طور پر

    1۔ اگرگناہ میں پڑنے کا خطرہ ہو اور نکاح کرنے کی طاقت بھی ہوتو نکاح کرنا واجب ہوگا۔
    2۔ اگرگناہ میں پڑنے کا تو خطرہ ہو لیکن نکاح کرنے کی طاقت نہ ہو تو ایسے انسان پرروزے رکھنا مشروع ہیں۔
    3۔ گناہ میں پڑنے کا خطرہ نہیں، اور نکاح کرنے کی طاقت بھی ہے تو اس صورت میں راجح قول یہی ہے کہ نکاح کیا جائے۔
    4۔ گناہ میں پڑنے کا خطرہ بھی نہیں، نکاح کی طاقت بھی نہیں تو نکاح نہیں کیا جائے گا۔

    جو آپ کا سوال ہے اس صورت میں مفید امریہی ہے کہ اچھا رشتہ تلاش کرکے شادی کی جائے۔ کیونکہ موجودہ حالات میں عورت کا بغیرشادی کے رہنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ لیکن اگرشادی نہیں کی جاتی تو پھراوپروالی چارصورتوں میں سے جو صورت ہوگی، وہی حکم لاگو ہوگا۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں