زینت والی اشیاء یا الا ما ظہر منہا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کڑھائی والا لباس، مہندی والا ہاتھ، سرمہ، شوخ رنگ کا گاؤن/پھول دار سکارف، دلھن کا پرس، انگھوٹھی، Tight گاؤن، کڑھائی والی خوبصورت چادر، ہیئرسٹائل، خوبصورت ہیل والی فینسی جوتی، ٹخنوں سے اوپرشلوار، چوڑیاں وغیرہ میں کونسی چیزیں زینت ہیں۔ جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ عورتیں اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں۔ یا پھر یہ الا ماظھرمنہا میں آتی ہیں۔؟

307 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    سب سے پہلے تو ان میںTight گاؤن، ہیل والی فینسی جوتی اور ٹخنوں سے اوپر شلوارکے بارے میں بتا دوں، کہ ہیل والی جوتی اگر عورت اپنے گھر میں یا عورتوں کے مجمعے میں پہنتی ہے تو اس کےلیے جائز ہے ورنہ درست نہیں۔ شلوار کا ٹخنوں سے اوپر کرنے کا مسئلہ تو یہ عورت کےلیے جائز نہیں۔ باقی Tightگاؤن کو پہننے کی کیا ضرورت ہے؟ عورت کےلیے اس کی بھی اجازت نہیں۔

    زینت
    زینت سے مراد وہ لباس اور زیور ہے جو عورتیں اپنے حسن وجمال میں مزید نکھار پیدا کرنے کےلیے پہنتی ہیں جس کی تاکید انہیں اپنے خاوندوں کےلیے کی گئی ہے۔

    الا ما ظہر منہا
    اس سے مراد وہ زینت اور حصہ جسم ہے جس کا چھپانا اور پردہ کرنا ممکن نہ ہو۔ جیسے کسی کو کوئی چیز پکڑاتے یا اس سے لیتے ہوئے ہتھیلیوں کا یا دیکھتے ہوئے آنکھوں کا ظاہر ہوجانا۔اس ضمن میں ہاتھ میں جو انگوٹھی پہنی ہوئی یا مہندی لگی ہو، آنکھوں میں سرمہ، کاجل ہو یا لباس اور زینت کو چھپانے کےلیے جو برقعہ یا چادر لی جاتی ہے۔وہ بھی ایک زینت ہی ہے۔ تاہم یہ ساری زینتیں ایسی ہیں جن کا اظہار بوقت ضرورت یا بوجہ ضرورت مباح ہے۔

    اس تفصیل کے بعدکڑہائی والا لباس، Tight گاؤن، ہیئرسٹائل، ہیل والی جوتی، ٹخنوں سے اوپر شلوار اور چوڑیاں تو مکمل طور زینت ہیں۔اس کےعلاوہ مہندی والا ہاتھ، سرمہ، سکارف، پرس، انگوٹھی الا ماظہر منہا میں آتی ہیں ، جو صرف اور صرف بوقت ضرورت یا بوجہ ضرورت مباح ہیں۔کیونکہ یہ بھی تمام چیزیں اصل میں زینت میں ہی ہیں۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں