پرندوں کی تصاویر والا لباس پہننا
سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
سوال :
بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا پرندوں کی تصویر والا لباس پہن سکتے ہیں ؟
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit.Morbi adipiscing gravdio, sit amet suscipit risus ultrices eu.Fusce viverra neque at purus laoreet consequa.Vivamus vulputate posuere nisl quis consequat.
جواب ( 1 )
جواب:
جاندار مخلوق کی تصاویر والے کپڑے پہننا نماز اور غیر نماز دونوں حالتوں میں حرام ہیں۔ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تصاویر بنانے سے منع فرمایا ہے، اور انہیں مٹانے کا حکم دیا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے گھر تصاویر والا پردہ دیکھا تو اسے پھاڑ دیا اور فرمایا: ان تصویروں کو بنانے والوں پر قیامت میں عذاب ہوگا اور ان سے کہا جائے گا کہ تم نے جو بنایا ہے اسے زندہ بھی کر کے دکھاؤ!
صحيح بخارى: 7557
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے علی رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ ہر تصویر کو مٹا دو!
صحيح مسلم: 1687
باقی رہا پرندوں کی تصاویر والے کپڑوں کا مسئلہ توپرندے بھی جاندار ہیں لہذا ایسا تصویر والا لباس بھی حرام ہوگا جیسا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی حدیث سے معلوم ہوتا ہے
تصویر والا لباس پہننے والا اگر نابالغ (ناسمجھ) بچہ ہو تو یقینًا اس کا ذمہ دار پہنانے والا ہوگا
واللہ أعلم بالصواب