الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ کہنا

سوال

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا الصلوۃ و السلام علیک یا رسول اللہ پڑھنا کیسا ہے جبکہ یا تو حاضر کے لئے بولا جاتا ہے؟

700 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روضے پر اس طرح درود پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ قبر میں تمام مسلمانوں سے بھی خطاب کر کے سلام کہتے ہیں۔ السلام علیکم یا اہل القبور، ہاں اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حاضر و ناظر سمجھ کر اس طرح درود پڑھتا ہو تو یہ جائز نہیں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پردرود سلام پڑھنا چاہیے ہمیشہ پڑھنا چاہیے لیکن مسنون درود سلام پڑھنے کااہتمام ہونا چاہیے۔خود ساختہ درود وسلام کی کوئی اہمیت نہیں ہے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام پڑھنے سے متعلقہ آیت کا نزول ہوا کہ ایمان دارو! تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھا کرو۔توصحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم نے آپ پر سلام پڑھنا تو سیکھ لیا لیکن درود کیسے پڑھا کریں؟تورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کو درود ابراہیمی پڑھنے کی تلقین فرمائی جو نماز میں التحیات پڑھنے کےبعد ادا کیا جاتا ہے۔ـ(صحیح بخاری :3370)
    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں