کیا رفع الیدین کرنا فرض ہے

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا رفع الیدین کرنا فرض ہے؟ اور جو لوگ نہیں کرتے کیا ان کی نماز ہوجاتی ہے؟

279 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! رفع الیدین کے حوالے سے فرض یا سنت کی وضاحت کسی بھی حدیث میں نہیں، آئی البتہ احادیث سے یہ چیز ضرور ثابت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں رفع الیدین کرتے تھے۔ نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم ہے کہ

    صَلُّوْا کَمَا رَأَیْتُمُوْنِیْ اُصَلِّیْ۔( بخاری)
    تم نماز اس طرح پڑھو جس طرح تم مجھے نماز پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں