جو روزے رکھنے کی طاقت نہ رکھتے ہوں انکے بارےمیں حکم

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ جو بالکل روزے رکھنے کی طاقت نہ رکھتے ہوں مثلاً ہمیشگی بیمار رہنے والے یا ضعیف العمر لوگ۔ تو ان بارے کیا حکم ہے؟

263 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! اگر کوئی اس قدر ضعیف ہو کہ روزہ نہ رکھ سکتا ہو، یا دائمی بیماری میں مبتلا ہو تو یہ لوگ اپنے روزوں کا فدیہ دیں گے۔ جیسا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کا فتویٰ ہے۔ بہت بوڑھے کے لئے رخصت ہے کہ وہ خود روزہ رکھنے کی بجائے ہردن ایک مسکین کو دو وقت کا کھانا دے، اس کے ذمے روزہ کی قضا نہیں ہے۔ (مستدرک حاکم،44/1)

    فتویٰ ابن عباس رضی اللہ عنما کے پیش نظر دائمی مریض یا شوگر کا عارضہ لاحق ہوتو بیمار رمضان کے بعد روزہ رکھنے کے بجائے رمضان میں ہی کسی مسکین کو روزہ رکھنے کے اخراجات مہیا کردے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں