مساجد میں اگرخواتین کےلیے اعتکاف کا بندوبست نہ ہو تو

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ جن مساجد میں خواتین کےلیے اعتکاف کا بندوبست نہ ہو تو کیا اس مجبوری کی وجہ سے خواتین گھر میں اعتکاف کرسکتی ہیں؟

311 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! اعتکاف کا مرکز ہی مساجد ہیں، اور مساجد میں ہی اعتکاف کیا جاسکتا ہے، چاہے اعتکاف مرد کریں یا عورتیں۔ اگر کوئی خاتون اعتکاف کرنا چاہتی ہے، لیکن جہاں وہ رہائش پذیر ہے وہاں کسی بھی مسجد میں خواتین کےلیے اعتکاف کا بندوبست نہیں، تو وہ اعتکاف نہ کرے۔ لیکن وہ اس
    صورت میں بھی گھر میں اعتکاف نہیں کرسکتی۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں