شیئرز کی خرید وفروخت کا حکم

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ شیئرز کی خرید وفروخت کا کاروبار کیسا ہے؟ شیئرز خرید کرکے رکھ لیے جائیں، اور جب قیمت اپ ہو تو بیچ دیے جائیں۔ اس بارے رہنمائی فرمائیں۔

354 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    شیئرز کی خریداری ایسے ہے، جیسے آپ نے اس کمپنی میں اپنا حصہ شامل کرلیا ہے۔ جس کمپنی کے آپ شیئرز خرید رہے ہیں۔ اور آپ کو آپ کے حصے کے مطابق نفع ونقصان ملے گا۔ دو شرائط پہ یہ کاروبار درست ہے۔

    1۔ کمپنی کا حقیقت میں کاروبار ہو، صرف کاغذی کارروائی نہ ہو۔
    2۔ کمپنی حلال کام کر رہی ہو۔غیرشرعی کام نہ کرتی ہو۔

    لیکن یہ یاد رہے کہ حصص کی خریداری کا کاروبار عام طور فرضی وکاغذی ہوتا ہے۔ حقیقت میں کوئی کاروبار نہیں ہوتا۔ لہذا احتیاط کی جائے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں