عورت کو نوکری کرنے کی اجازت

سوال

سوال:

کیا اسلام میں عورت کو نوکری کرنے کی اجازت ہیں.؟
شرعی حدودوقیود کی پاسداری کرتے ہوئے عورت کےلیے نوکری کرنے کی اجازت ہے۔

322 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! اسلامی تقاضوں کے مطابق باپردہ اور محفوظ رہتے ہوئے باعزت طریقے سے عورتیں ملازمت کرسکتی ہیں۔ مگر اس میں بھی چند باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے:

    1۔ ملازم عورتیں مرد افسروں کے ماتحت نہ ہوں۔
    2۔ عورتوں کے کام کے شعبے مردوں سے الگ ہوں۔
    3۔ کسی بھی حوالہ سے مردوں کو عورتوں تک رسائی نہ دی جائے۔

    درج بالا امور کا لحاظ رکھنا انتہائی ضروری ہے تاکہ مرد افسران ملازم خواتین کو غلط مقاصد کے لیے استعمال نہ کر سکیں۔ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ مرد افسران غریب عورتوں کو تنخواہوں میں اضافے، ملازمت میں ترقی اور اعلیٰ عہدوں کا لالچ دے کر ان کے جذبات سے کھیلتے ہیں۔
    ایسی اور اس جیسی برائیوں سے ممکنہ حد تک پاک شعبہ جات میں خواتین ملازمت کرسکتی ہیں۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں