مجبوری میں مالی تعاون لینا اور دینا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ اگر فیملی کے مالی حالات کمزور ہوں، اور فرینڈز وغیرہ سکول، کالج، یونیورسٹی وغیرہ کی فیس دینے میں ہیلپ کریں تو کیا ان سے رقم لی جاسکتی ہے؟ گناہ تو نہیں؟ اور کیا یہ دینے جانے والے پیسے اس کےلیے خرچ کرنا حلال ہے؟

367 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! ہیلپ کےلیے پیسے لیے جاسکتے ہیں، کوئی حرج نہیں۔ اگر فرینڈ ان پیسوں کا آپ کو ہی مالک بنادیتی ہیں یعنی وہ واپسی کا مطالبہ نہیں کرتیں تو پھر آپ کا ان پیسوں کو خرچ کرنا درست ہے۔ جس پر آپ کی فرینڈ وغیرہ کو ضرورثواب ملے گا۔ کیونکہ یہ خدمت انسانیت میں آجائے گا۔ اور جہاں تک سوال صدقہ وزکوۃ کے مال کے متعلق ہے تو چونکہ یہ مال مستحق افراد کےلیے ہوتا ہے، اگر تو سائلہ واقعی مستحق ہے تو پھر صدقہ وخیرات کا مال بھی لے سکتی ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں