ہمیشگی سفرمیں رہنے یا سفر کرنے والے کا روزہ
سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال:
بہن نے سوال کیا ہے کہ میں روزانہ چار گھنٹے کا سفر کرتی ہوں، جو ایک سائڈ 110 کلومیٹر بنتا ہے۔ تو کیا میں روزہ چھوڑ سکتی ہوں؟
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit.Morbi adipiscing gravdio, sit amet suscipit risus ultrices eu.Fusce viverra neque at purus laoreet consequa.Vivamus vulputate posuere nisl quis consequat.
جواب ( 1 )
جواب:
بہن! روزہ کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ
وَمَن كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ۔(سورۃ البقرۃ:185)
جو بیمار ہو یا مسافر ہو اسے دوسرے دنوں میں یہ گنتی پوری کرنی چاہئے۔
اس آیت کی روشنی میں چونکہ آپ بھی مسافرہ کے حکم میں ہیں، لہٰذا سفرعارضی ہو یا دائمی یا بسلسلہ ملازمت ایک شہر سے دوسرے شہرآنا جانا لگا رہتا ہوتو ان صورتوں میں روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے۔ لیکن روزوں کی معافی نہیں ہے۔ سفر کی وجہ سے جتنے روزے رمضان کے نہ رکھے گئے ہوں، ان کی قضاء دینا ہوگی۔
واللہ اعلم بالصواب