سترہ کی لمبائی
سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال:
نماز کے لۓ سترے کی لمبائ کتنی ہونی چاہۓ؟
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit.Morbi adipiscing gravdio, sit amet suscipit risus ultrices eu.Fusce viverra neque at purus laoreet consequa.Vivamus vulputate posuere nisl quis consequat.
جواب ( 1 )
جواب:
طلحہ بن عبید اللہ t بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: “اذا رجعلت بین یدیک مثل مؤخرۃ الرحل فلا یضرک من مر بین یدیک۔”
[سنن ابی داؤد، کتاب الصلاۃ، باب ما یستر المصلی (۶۸۵)]
“جب تو اپنے آگے اونٹ کے کجاوے کے پچھلے حصہ کے برابر کوئی چیز کر لے تو تیرے آگے سے گزرنے والا تجھے کوئی نقصان نہ دے گا۔”
۲۔ عطاء بن ابی رباح فرماتے ہیں: “آخرۃ الرحل ذراع فما فوقہ”
[سنن ابی داؤد،کتاب الصلاۃ ، باب ما یستر المصلی (۶۸۶)]
اونٹ کے کجاوے کا پچھلا حصہ ذراع یا اس سے زیادہ (اونچا) ہوتا ہے۔
* ذراع ہتھیلی کو کھول کر کہنی تک کا حصہ ذراع کہلاتا ہے اور یہ تقریباً ڈیڑھ فٹ ( فٹ ) ہوتا ہے۔
تو گویا نمازی اپنے آگے تقریباً ڈیڑھ فٹ بلند چیز رکھے تو وہ اس کا سترہ بن سکے گی اس سے کم اونچائی والی چیز سترہ کا کام نہیں دے دیتی۔
واللہ اعلم بالصواب