چار پائی کا سترہ

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

اگر چارپائ کو سترہ بنایا جاۓ تو کیا یہ ٹھیک ہوگا جبکہ چارپائ کے بیچ کا خلا ہوتا ہے؟

442 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    سسٹر چارپائی کے حوالے سے ایک روایت ہے جس کا حکم صحیح ہے
    حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم كَانَ يُصَلِّي صَلاتَهُ مِنَ اللَّيْلِ وَهِيَ مُعْتَرِضَةٌ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ رَاقِدَةٌ عَلَى الْفِرَاشِ الَّذِي يَرْقُدُ عَلَيْهِ حَتَّى إِذَا أَرَادَ أَنْ يُوتِرَ أَيْقَظَهَا فَأَوْتَرَتْ۔
    * تخريج: تفرد بہ ابو داود ، (تحفۃ الأشراف: ۱۶۹۰۲، ۱۶۳۳۳) (صحیح)

    ام المومنین عا ئشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی را ت کی صلاۃ پڑھتے اور وہ آپ کے اور قبلے کے بیچ میں اس بچھونے پر لیٹی رہتیں جس پر آپ سوتے تھے، یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم وتر پڑھنے کا ارادہ کرتے تو انہیں جگاتے تو وہ بھی وتر پڑھتیں۔
    لہذا اس حدیث کی روشنی میں چارپائی کو سترہ ہو سکتا ہے۔
    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں