تہجد کی نماز کی ادائیگی کےلیے اٹھنے کا طریقہ

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ وہ تہجد کی نماز کی ادائیگی کےلیے کیسے اٹھا کرے، کیا کوئی دعا وغیرہ ہے؟

474 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن اس حوالے سے کوئی مخصوص دعا تو ثابت نہیں، لیکن چند طریقوں پر چل کر آپ نماز تہجد کےلیے اٹھ سکتی ہیں۔

    1۔ پختہ عزم/نیت
    سب سے اہم اور ضروری بات جو نماز تہجد کے لئے ضروری ہے وہ پختہ نیت اور ارادہ ہے اگر آپ کی نیت پختہ نہیں تو نمازتہجد کے لئے نہیں اٹھ سکتی۔ اس لیے رات کو سونے سے پہلے خلوص دل سے یہ نیت کریں کہ میں نے ان شااللہ نماز تہجد ادا کرنی ہے۔

    2۔ سوتے وقت کے مسنون اعمال
    سوتے وقت جتنے بھی مسنون اذکار واعمال اور اسی طرح قرآن کی جو تلاوت وغیرہ ثابت ہے، اس پر عمل کرکے سوئیں۔

    3۔ نماز تہجد کی فضیلت واہمیت کو یاد کیجیے
    نماز تہجد کی فضیلت واہمیت جو بیان ہوئی ہے، اسے اپنے ذہن میں رکھیے۔تاکہ اس فضیلت واہمیت کو پانے کی جستجو آپ کو نماز تہجد اداء کرنے پر مبجور کردے۔

    4۔ جلدی سونا
    صبح جلدی اٹھنے کےلیے رات کو جلد سونا بھی بہت اہمیت رکھتا ہے، اس لیے اس پر عمل کریں۔

    5۔دعا کا اہتمام
    نماز تہجد کی ادائیگی کےلیے رب کے حضور توفیق کی دعا کیجیےکیونکہ کوئی بھی انسان اللہ کی مدد اور توفیق کے بغیر کوئی بھی عمل نہیں کرسکتا۔ لہذٰا اب اللہ تعالٰی سے مدد کی درخواست کیجیے کہ وہ آپ کو نماز تہجد ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ کیونکہ ہر عمل کے لئے ہر وقت اللہ کی مدد درکار ہوتی ہے۔

    6۔ کسی قریبی کی مدد حاصل کریں
    یہ تہجد کی نمازکے لئے اٹھنے کا سب سے موثر طریقہ ہے۔ کہ اپنے کسی قریبی، رشتہ دار، ماں باپ یا شریک حیات کو آپ کو صبح اٹھانے کا کہیں۔ یا اسی طرح جو بہنیں تہجد کےلیے اٹھتی ہوں،چاہے وہ آپ سے دور ہی کیوں نہ ہوں، آپ ان کو کہیں کہ وہ آپ کو بذریعہ فون کال بھی اٹھا سکتی ہیں۔

    6۔ الارم وغیرہ لگائیں
    الارم والی گھڑی یا موبائل فون پر الارم یہ بھی نہایت مؤثر طریقہ ہے۔ الارم سیٹ کریں اور بستر سے قدرے دور رکھ دیں، تاکہ جس کو بند کرنے کے لئے آپ کو بسترکو چھوڑ کر اٹھ کر جانا پڑے۔ جس سے آپ کی ننید ختم ہوجائے گی۔

    اسی طرح کے اور بھی طریقے آپ اختیار کرسکتی ہیں، جس پر چل کر نماز تہجد کےلیے اٹھا جاسکتا ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں