ایک سال کے بچے کے پیشاب کا حکم

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ جب ایک سال کا بچہ بستروغیرہ پر پیشاب کردے تو کیا وہ جگہ ناپاک ہوجاتی ہے؟

312 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! جب تک بچہ/بچی عرصہ رضاعت (یعنی صرف دودھ ہی پیتےہوں، اور کوئی ان کی غذا نہ ہو) میں ہوں تو بچے کے پیشاب پر چھینٹے اور بچی کے پیشاب کو دھویا جائے گا۔ لیکن یہ یاد رہے کہ پیشاب پلید ہی ہے خواہ شیر خواہ بچے/بچی کا ہی کیوں نہ ہو۔ بس شریعت نے جس کپڑے کو بچے کا پیشاب لگ جائے تو اس کے پاک کرنے کےمتعلق حکم دیا کہ اس پر چھینٹے مارے جائیں۔ جہاں تک ایک سال کے بچے کی بات ہے تو وہ دودھ کے علاوہ اور بھی غذائیں استعمال کرنا شروع کردیتا ہے۔ لہٰذا اگر ایسا بچہ بستر وغیرہ پر پیشاب کردیتا ہے تو اسے دھویا جائے گا۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں