اولاد کے حصول کے لئے دعائیں
سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
سوال :
میری شادی کو دو سال ہو گئے ہیں میرے کوئی اولاد نہیں ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں دعائیں بتائیں اکثر تو میں پڑھتی بھی ہون ؟؟
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit.Morbi adipiscing gravdio, sit amet suscipit risus ultrices eu.Fusce viverra neque at purus laoreet consequa.Vivamus vulputate posuere nisl quis consequat.
جواب ( 1 )
جواب:
بہن اولاد اللہ تعالی کی ایک عظیم نعمت بھی ہے اور رحمت بھی ہے ۔ لیکن اگر کوئی شادی شدہ جوڑا اس سے محروم رہے یا اس کے ہاں جلدی اولاد نہ ہو رہی ہو تو میاں بیوی بیچارے دونوں کو ہی اپنی ازدواجی زندگی خطرے میں نظر آنے لگتی ہے اسی کشمش میں بعض دفعہ انسان پھر غیر شرعی اور ناجائز طریقوں کی جانب متوجہ ہو کر اپنا ایمان خراب کرنے لگتا ہے۔
اللہ تعالی قرآن میں ارشاد فرماتا ہے کہ :۔
آسمانوں کی اور زمین کی سلطنت اللہ تعالٰی ہی کے لئے ہے، وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے جس کو چاہتا ہے بیٹیاں دیتا ہے جسے چاہے بیٹے دیتا ہے۔ یا انہیں جمع کر دیتا ہے بیٹے بھی اور بیٹیاں بھی اور جسے چاہے بانجھ کر دیتا ہے وہ بڑے علم والا اور کامل قدرت والا ہے۔اب قرآن کا یہ قول اللہ کا فیصلہ سناتا ہے کہ اللہ ہی اولاد دینے پر قدرت رکھتا ہے ہمیں اس آیات پر پورا یقین رکھتے ہوئے صرف اور صرف اللہ سے ہی اولاد کی طلب رکھنی چاہیئے ۔ اگر ہم قرآن میں غور کریں تو ہم دیکھیں گے کہ انبیاء کرام کو بھی جب اولاد کی طلب ہوئی تو انھوں نے بھی صرف اللہ سے دعا کی اور اللہ نے ان کی دعا قبول کر کے انھیں صاحب اولاد کیا اور ہمارے لئے نشانی بنایا تاکہ ہم بھی اس سے راہنمائی حاصل کر سکیں
ان شاء اللہ
میں یہاں اولاد کے حصول کے لئے مسنون قرآنی دعائیں ذکر کر دیتا ہوں ان شاء اللہ پختہ یقین اور صدق دل سے دعا کریں اللہ کا فضل ضرور ہو گا۔۔۔
حضرت ابراہیم کی دعا اولاد کے لئے
رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّالِحِينَ : اے میرے رب! مجھے نیک بخت اولاد عطا فرما۔
حضرت زکریا کی اولاد کے لئے دعا :۔
هُنَالِكَ دَعَا زَكَرِيَّا رَبَّهُ ۖ قَالَ رَبِّ هَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً ۖ إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ
اسی جگہ زکریا (علیہ السلام) نے اپنے رب سے دعا کی، کہا کہ اے میرے پروردگار مجھے اپنے پاس سے پاکیزہ اولاد عطا فرما، بیشک تو دعا کا سننے والا ہے۔
حضرت زکریا کی دعا اور اللہ کی قبولیت کا بیان
:
وَزَكَرِيَّا إِذْ نَادَى رَبَّهُ رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ
اور زکریا (علیہ السلام) کو یاد کرو جب اس نے اپنے رب سے دعا کی اے میرے پروردگار! مجھے تنہا نہ چھوڑ، تو سب سے بہتر وارث ہے۔
فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَوَهَبْنَا لَهُ يَحْيَى وَأَصْلَحْنَا لَهُ زَوْجَهُ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا يُسَارِعُونَ فِي الْخَيْرَاتِ وَيَدْعُونَنَا رَغَبًا وَرَهَبًا ۖ وَكَانُوا لَنَا خَاشِعِينَ
ہم نے اس کی دعا قبول فرما کر اسے یحٰی (علیہ السلام) عطا فرمایا اور ان کی بیوی کو ان کے لئے درست کر دیا یہ بزرگ لوگ نیک کاموں کی طرف جلدی کرتے تھے اور ہمیں لالچ طمع اور ڈر خوف سے پکارتے تھے۔ ہمارے سامنے عاجزی کرنے والے تھے
ہمیں چاہیے کہ ہم اللہ پر بھروسہ رکھیں اور اللہ سے ایسے ہی دعا مانگیں جیسا کہ انبیا ء نے مانگی ہیں اور اپنے یقین کو پختہ رکھیں کہ اللہ ہی اولاد دینے پر قدرت رکھتا ہے جو اللہ بغیر ماں باپ کے آدم کو پیدا فرما دے جو اللہ بغیر باپ کے حضرت عیسی علیہ السلام کو پیدا فرما دے ، جو ایک بانجھ اور بوڑھے جوڑے حضرت زکریا کو اولاد دے دے کیا وہ آپ کو اولاد نہیں دے سکتا ؟
ضرور اللہ ہی صاحب قدرت ہے اسی سے دعا مانگو وہ قبول کرنے والا ہے ان شاء اللہ ۔