کیا میں بچی کو اٹھا کر نماز پڑھ سکتی ہوں

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ میری بچی سات ماہ کی ہے، کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ بچی کو اٹھا کر نماز پڑھنا پڑ جاتی ہے، تو کیا میں ایسا کرسکتی ہوں؟

857 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! ضرورت کے وقت آپ ایسا کرسکتی ہیں۔ جیسا کہ حدیث میں ہے کہ

    عَنْ أَبِي قَتَادَةَ الأَنْصَارِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي وَهُوَ حَامِلٌ أُمَامَةَ بِنْتَ زَيْنَبَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلِأَبِي العَاصِ بْنِ رَبِيعَةَ بْنِ عَبْدِ شَمْسٍ فَإِذَا سَجَدَ وَضَعَهَا، وَإِذَا قَامَ حَمَلَهَا۔ (بخاری:516)
    ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم امامہ بنت زینب بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ( بعض اوقات ) نماز پڑھتے وقت اٹھائے ہوتے تھے۔ ابوالعاص بن ربیعہ بن عبدشمس کی حدیث میں ہے کہ سجدہ میں جاتے تو اتار دیتے اور جب قیام فرماتے تو اٹھا لیتے۔

    لہٰذا ثابت ہوا کہ بچے کو اٹھا کر نماز پڑھنا، سجدہ کرتے ہوئے اتارنا، پھر قیام کےلیے اٹھتے ہوئے اٹھا لیناان امور سے نماز فاسد نہیں ہوتی۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں