روزے کی حالت میں نمک چکھنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا روزے کی حالت میں نمک چکھا جاسکتا ہے؟

346 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! روزے دار پر کوئی حرج نہیں کہ وہ ضرورت پڑنے پر کھانے کا نمک چکھے وہ اس طرح کہ زبان پر رکھ کر چکھنے کے بعد بغیر نگلے تھوک دے ۔ جیسا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں

    لَا بأسَ أَنْ يَتَطَعَّمَ الْقِدْرَ أَوِ الشَّيْئَ۔(السنن والمبتدعات المتعلقۃ بالاذکار، جزء1۔ص150)
    روزہ دار اگر ہانڈی یا کوئی اور چیز چکھ لے تو کوئی حرج نہیں۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں