نماز فجر کا وقت

سوال

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

سوال:

نماز فجر کا کیا وقت ہوتا ہے؟

507 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    نماز فجر کا وقت صبح صادق سے سورج طلوع ہونے تک ہے لیکن اول وقت پر پڑھنا افضل ہے۔
    حضرت عائشہ  سے روایت ہے کہ ’’رسو ل اللہ ﷺ جب نماز فجر پڑھتے تھے تو عورتیں (مسجدسے نبی کریمﷺ کے ساتھ نمازپڑھ کر) اپنی چادروں میں لپٹی ہوئی لوٹتیں تو اندھیرے کی وجہ سے پہنچانی نہ جاتی تھیں۔‘‘ (صحیح بخاری)
    معلوم ہوا کہ نبی کریمﷺ اندھیر ے میں اول وقت میں نماز پڑھا کرتے تھے۔
    خلاصہ
    حضرت عائشہ  روایت کرتی ہیں کہ ’’رسول اللہ ﷺ نے کوئی نماز اس کے آخری وقت میں نہیں پڑھی یہاں تک کہ اللہ نے آپ ﷺ کو وفات دے دی۔‘‘ (بیہقی جلداصفحہ435)
    رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’اول وقت میں نماز پڑھنا افضل عمل ہے۔‘‘ (بیہقی جلداصفحہ434)
    اگر آپ گھڑی کا ٹائم پوچھنا چاہتی ہیں تو وہ آپ کے شہر اور موسم کے مطابق ہوگا آپ اپنے شہر میں تمام نمازوں کے اوقات اس کیلینڈر کے ذریعے معلوم کر سکتی ہیں ،
    http://www.namazvakti.com/StateList.php?countryID=147

ایک جواب چھوڑیں