شوگر کا علاج
سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال:
بہن نے سوال کیا ہے کہ اس کی بیٹی جس کی عمر14 سال ہے، شوگر کے ٹیکے لگواتی ہے، اور انجیکشن لگوانے کے بعد جسم اور معدے میں شدید درد ہوجاتا ہے، درد کےلیے دوائی بھی لیتی ہیں مگر فرق نہیں پڑتا، اس کا حل بتائیں
جواب ( 1 )
جواب:
بہن! ہم سب کی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی بیٹی کو شفائے کاملہ وعاجلہ دے، اور معصومہ کو اس تکلیف سے جلد سے جلد چھٹکارا دے۔ آمین۔ جہاں تک روحانی علاج کی بات ہے تو آپ سورہ فاتحہ کا دم بکثرت کریں۔ کیونکہ اس کا نام ہی شفاء ہے۔ پانی پلاتے وقت، کھانا کھلاتے وقت، دوائی وغیرہ دیتے وقت آپ ہر چیز کو سورۃ فاتحہ کے ساتھ دم کرکے دینا شروع کریں، ان شاءاللہ ضرور بالضرور بہت جلد فائدہ ہوگا۔ کیونکہ صحیح مسلم جزء1، صفحہ 554 پہ حدیث ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’سورہ فاتحہ پڑھ کر جو چیز اللہ تعالی سے طلب کی جائے اللہ تعالی اسے عطا فرماتے ہیں۔‘‘۔ نیز صبح و شام تین تین مرتبہ سورۃ الاخلاص اور معوذ تین پڑھ کر دم بھی کریں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹری علاج بھی سنت ہے، آپ کسی اچھے ڈاکٹر سے رجوع بھی کرسکتی ہیں۔
واللہ اعلم بالصواب