نظربد کا علاج

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ نظربد سے بچنے کی دعائیں کیا ہیں؟

359 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بلاشک انسان جتنا اللہ تعالیٰ کے قریب ہوگا، اس کا ذکر ہمیشگی سے اور قرآن مجید کی تلاوت کرتا رہے گا، تو وہ اسی قدرنظر لگنے اور دوسری تیسری شیطانی آفات کی تکلیف سے دور رہے گا۔ اور ایسے ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی جان کی حفاظت کی دعا کیا کرتے تھے۔ اور سب سے بڑی جس کے ساتھ مسلمان پناہ لے سکتا ہے وہ کتاب اللہ کی قراءت ہے اور اس میں سب سے اہم یہ ہیں۔

    معوذتان (سورۃ الفلق اور الناس) اور سورۃ الفاتحہ اور آیۃ الکرسی۔

    اور تعویذ (لٹکانے والا نہیں پڑھنے کےلئے) جو کہ صحیح اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے اس میں سے۔

    ’’اعوذ بکلمات اللہ التامات من شر خلق‘‘۔( مسلم:4881)
    میں اللہ تعالی کے مکمل کلمات کے ساتھ پناہ چاہتا ہوں اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی

    اور ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کو دم کرنے کے لئے یہ دعا کرتے اور یہ کہتے تھے کہ تمہارا باپ اس کے ساتھ اسماعیل اور اسحاق علیہما السلام کو دم کرتے تھے۔

    ’’ اعوذ بکلمات اللہ التامۃ من کل شیطان وھامۃ ومن کل عین لامۃ‘‘۔( بخاری :3120)
    میں اللہ تعالی کے مکمل کلمات کے ساتھ ہو شیطان اور زہریلی چیز جوکہ مار دے اور ہو حسد اور تکلیف دینے والی آنکھ سے پناہ چاہتا ہوں

    دم کرنا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے

    ’’ لَا رُقْيَةَ اِلاَّ مِنْ عَيْنٍ اَوْ حُمَةٍ‘‘۔(صحیح البخاری:5705)
    جھاڑ پھونک یادم نظر لگنے یا بخار ہی کی وجہ سے ہے۔

    جبرائیل علیہ السلام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دم کرتے ہوئے یہ کلمات پڑھا کرتے تھے:

    ’’بِاسْمِ اللّٰهِ اَرْقِيْکَ، مِنْ کُلَّ شَيْئٍ يُؤْذِيْکَ، مِنْ شَرِّ کُلِّ نَفْسٍ اَوْ عَيْنٍ حَاسِدٍ، اَللّٰهُ يَشْفِيْکَ، بِاسْمِ اللّٰهِ اَرْقِيْکَ‘‘۔(صحیح مسلم:2186)
    اللہ کے نام کے ساتھ میں آپ کو دم کرتا ہوں، ہر اس چیز سے جو آپ کو تکلیف دے، اور ہر انسان کے یا حسد کرنے والی آنکھ کے شر سے، اللہ آپ کو شفا دے، میں اللہ کے نام کے ساتھ آپ کو دم کرتا ہوں۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں