نظربد کے علاج کے کتنے طریقے ہیں

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ اگر کسی کو نظربد لگی ہو تو قرآن وحدیث میں اس کے علاج کے کتنے طریقے وارد ہوئے ہیں؟

364 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! نظربد کے علاج کے طور پرقرآن وحدیث میں دو طریقے وارد ہوئے ہیں۔

    پہلا طریقہ یہ ہے کہ جس کو نظربدلگی ہو، اس کو دم کیا جائے۔نظر کا دم یہ ہے

    اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّة مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَہَامَّة وَمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَامَّة۔( صحیح بخاری: 3371)
    میں اللہ کے کلمات تامہ کے ذریعے ہر شیطان، زہریلے جانور اور ہر ضرر رساں نظر کے شر سے پناہ مانگتا ہوں۔

    اس کے علاوہ یہ دعا بھی ثابت ہے

    بِاسْمِ اللّٰهِ اَرْقِيْکَ، مِنْ کُلَّ شَيْئٍ يُؤْذِيْکَ، مِنْ شَرِّ کُلِّ نَفْسٍ اَوْ عَيْنٍ حَاسِدٍ، اَللّٰهُ يَشْفِيْکَ، بِاسْمِ اللّٰهِ اَرْقِيْکَ۔( مسلم:6186)
    اللہ کے نام کے ساتھ میں آپ کو دم کرتا ہوں، ہر اس چیز سے جو آپ کو تکلیف دے، اور ہر انسان کے یا حسد کرنے والی آنکھ کے شر سے، اللہ آپ کو شفا دے، میں اللہ کے نام کے ساتھ آپ کو دم کرتا ہوں۔

    اور دوسرا طریقہ یہ ہے کہ نظرلگانے والے کو چاہیے کہ خود کو دھوئے ،پھر اس پانی کو مریض پر ڈال دیا جائے۔

    اس کے علاوہ کوئی تیسرا طریقہ قرآن وحدیث سے ثابت ہے؟ اس کا مجھے علم نہیں

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں