تعلق توڑنے والے سے تعلق جوڑے رکھنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ اگر کوئی انسان جس کے ساتھ آپ مخلص ہوں اور وہ ایک دم آپ سے کسی بات کی وجہ سے دور ہوجائے جبکہ آپ اس سے تعلق رکھنا چاہتے ہوں اور وہ آپ کو اگنور کرے آپ کو اہمیت نہ دے تو اسے میں کیا کرنا چاہیے؟۔

584 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:
    تعلق رکھنے اور تعلق توڑنے میں جو اصل معیار ہے وہ یہ ہے کہ ہمارا تعلق جوڑنا اور ہمارا تعلق توڑنا کی بنیاد الحب للہ والبغض فی اللہ ہونی چاہیے، کیونکہ اسی تعلق پر ہی رب تعالیٰ خوش ہوتے ہیں۔ دوسری بات جو لوگ جان بوجھ کر تعلق توڑتے ہیں وہ اس حوالے سے پیارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ملاحظہ فرمائیں، جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کسی مسلمان کے لئے درست نہیں کہ وہ اپنے (مسلمان) بھائی کو تین دن سے زیادہ چھوڑے رکھے (یعنی تعلق توڑے) ، لہٰذا جو تین دن سے زیادہ چھوڑے رکھے پھر وہ (بغیر توبہ کے اِسی حال میں) مرجائے تو وہ جہنم میں داخل ہوگا۔ ( ابو داؤد : 4914)

    آپ کے سوال میں ذکر ہے کہ کسی وجہ سے ایسا ہوجائے، تو میری بہن آپ اس وجہ کو دور کریں، ان شاءاللہ تعلق پھر سے اچھا ہوجائے گا۔ باقی اگر کوئی تعلق نہ بھی رکھے، تو ہمیں تعلق کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اور ہمیشہ رابطے میں رہنا چاہیے۔ اور اس ضمن میں اگلے کی طرف سے اگنوریت کو محسوس نہیں کرنا چاہیے۔ لیکن ہماری کوشش کے باوجود بھی کامیابی نہ ملے، تو پھر ہم قطع تعلقی کے گناہ میں شامل نہیں ہونگے۔ ان شاءاللہ ۔ کیونکہ لایکلف اللہ نفسا الا وسعہا

    لیکن یہ بات یاد رہے کہ اگر یہ تعلق لڑکا اور لڑکی کے درمیان ہو، اور وہ ہوں بھی غیرمحرم۔ تو پھر ان دونوں کا تعلق رکھنا شرعی طور حرام ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں