ہر وقت سر پہ اوڑھنی اوڑھنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا صرف اذان کے وقت دوپٹہ پہننا چاہیے یا ہر وقت پہننا ضروری ہے ؟

439 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب :

    ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:
    لا يقبل الله صلاة حائض الا بخمار (سنن الترمذی، کتاب الصلاۃ)
    اللہ تعالیٰ کسی جوان بالغ عورت کی نماز سر کی اوڑھنی کے بغیر قبول نہیں فرماتا۔”
    اس حدیث سے ثابت ہے کہ کسی عورت کی نماز اس وقت تک قبول نہیں جب تک کہ اس نے اپنے سر پر کپڑا نہ لے رکھا ہو جو اس کے سر کو ڈھانپ دے اور حدیث میں بیان کیے گئے لفظ “حائض” سے مراد وہ عورت ہے جو شرعی احکام کی پابندی کی عمر کو پہنچ چکی ہو اور بالغ ہو۔

    اس سے جہاں یہ معلوم ہوتا ہے کہ نماز میں سر کی اوڑھنی کا سر پر ہونا لازم ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بات بھی سمجھ میں آتی ہے کہ نماز سے باہر آنے کے بعد بھی، چونکہ ہم خدا کی بندگی ہی میں ہوتے ہیں،اس لیے پسندیدہ بات یہی ہے کہ عام حالات میں بھی عورت کا سر ڈھکا ہونا چاہیے۔لیکن لازمی نہیں ہے اگر گھر میں کوئی مرد نہیں آپ اکیلی ہیں تودوپٹہ کے بغیر آپ رہ سکتی ہیں ۔
    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں