فون پہ دم کروانا
سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال:
بہن نے سوال کیا ہے میرے شوہر کو شوگر کی وجہ سے ہم دم کرواتے ہیں فون پہ چاندی کی انگوٹھی پہنا کر تو کیا اس طرح دم کروانا جائز ہے ؟
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit.Morbi adipiscing gravdio, sit amet suscipit risus ultrices eu.Fusce viverra neque at purus laoreet consequa.Vivamus vulputate posuere nisl quis consequat.
جواب ( 1 )
جواب:
بہن جادو یا دیگر بیماریوں میں مبتلا انسان کو قرآن کریم کی آیات یا مباح دعاؤں کے ساتھ دم کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت ہے کہ آپ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو دم کیا کرتے تھے۔
لیکن جس طرح آپ نے دم کروانے کا طریقہ بتایا وہ سنت سے ثابت نہیں اور اگر دم کے الفاظ شرکیہ ہیں تو یہ عمل شرک ہے کیو نکہ شریعت کی اجازت کے بغیر اگر کوئی شخص کسی امر کو کسی غیر شرعی طور پہ کرتا ہے تو یہ عمل بھی شرک ہی کی ایک صورت ہے، اور یہ گارنٹی دینا کہ ایک ہفتے میں مریض شفا یاب ہوگا سوائے دھوکہ کہ کچھ نہیں بلکہ ایمان کے گم ہونے کا نقصان ہے ۔ایسے جادوگروں اور بابوں سے اپنے دین و ایمان کو محفوظ رکھیے اور شفا کے لئے مسنون دعائوں کا سہارا لیجئے ۔
وباللہ التوفیق