چار رکعات نماز اور پہلے تشہد میں بھول کر نہ بیٹھنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ اگرہم چاررکعات نماز پڑھ رہے ہوں اور پہلے تشہد میں بیٹھنا ہی بھول جائیں تو کیا کریں؟

274 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! اگرآپ پہلے تشہد میں بیٹھنا بھول جائیں تو اس کی دو صورتیں ہیں

    1۔ پہلی بات یہ ہے کہ اگرآپ بالکل سیدھی کھڑی نہیں ہوئی بلکہ سجدہ کرنے کے بعد تشہد میں بیٹھے بغیراٹھنے ہی لگی تھیں تو آپ کو یاد آگیا تو آپ بیٹھ جائیں۔ اس صورت میں سجدہ سہوبھی نہیں ہوگا۔ لیکن تشہد کیے بناء آپ کھڑی ہوگئی ہیں تو آپ باقی نماز مکمل کریں۔ اور آخر میں سجدہ سہو کرنے کے بعد سلام پھیرلیں۔ جیسا کہ حدیث مبارکہ ہے

    عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >إِذَا قَامَ الْإِمَامُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ, فَإِنْ ذَكَرَ قَبْلَ أَنْ يَسْتَوِيَ قَائِمًا فَلْيَجْلِسْ، فَإِنِ اسْتَوَى قَائِمًا فَلَا يَجْلِسْ، وَيَسْجُدْ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ۔(ابوداؤد:1036)
    سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب امام دو رکعتوں پر کھڑا ہو جائے اور صحیح سیدھا کھڑا ہونے سے پہلے ہی اسے یاد آ جائے تو چاہیئے کہ بیٹھ جائے ( اور تشہد پڑھے ) اور اگر سیدھا کھڑا ہو جائے تو نہ بیٹھے بلکہ سہو کے دو سجدے کرے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں