حرمت والے مہینے

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ حرمت والے مہینے کون کون سے ہیں؟ اور اور ان کو کیوں حرام کیا گیا ہے؟

540 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! رب تعالیٰ نے جب سے زمین وآسمان پیدافرمائے تب سے مہینوں کی تعداد 12 ہے۔ اور ان میں سے چارحرمت والے مہینے ہیں۔ذوالقعدہ، ذوالحجہ، محرم اور رجب۔ باقی ان کو حرام قرار دینے کی وجہ کتاب وسنت میں مذکور نہیں۔ لوگوں نے اپنی اپنی عقل وفہم سے ان مہینوں کے حرام ہونے کی وجوہات تلاش کرنے کی کوشش کی ہے مگر اصل وجہ کا علم اللہ تعالیٰ ہی کے پاس ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں