مساجد میں عبادت اور مسلک پرستی

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا کسی بھی مسجد میں نماز پڑھی جاسکتی ہے یا جو مساجد جس کسی مسلک کی ہیں تو وہی مسلک والے اپنی مساجد میں ہی صرف نماز پڑھیں؟

291 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! مساجد اللہ کے گھر ہیں، کسی کی جاگیریں نہیں ہیں کہ ان پرقبضہ گروپ کی طرح قابض بن کر حکم چلایا جائے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے

    وَأَنَّ الْمَسَاجِدَ لِلَّهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ أَحَدًا۔(سورۃ الجن:18)
    اوریہ کہ مسجدیں صرف اللہ ہی کے لئے خاص ہیں پس اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور کو نہ پکارو۔

    جب مساجد ساری کی ساری اللہ ہی کےلیے خاص ہیں، تو پھر جو بھی اللہ کو راضی کرنے کےلیے مسجد میں آتا ہے چاہے وہ جس بھی مسلک کا ہو، اس کو اجازت ہے۔ باقی جو مسلک پرست دوسرے مسالک والوں کو اپنی مساجد سے روکتے ہیں، قیامت والے دن وہ اللہ تعالیٰ کو جواب دہ ہونگے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں