صبح وشام کے اذکار کا وقت
سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال:
بہن نے سوال کیا ہے کہ صبح وشام کے اذکار کب کرنے چاہیے؟
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit.Morbi adipiscing gravdio, sit amet suscipit risus ultrices eu.Fusce viverra neque at purus laoreet consequa.Vivamus vulputate posuere nisl quis consequat.
جواب ( 1 )
جواب:
صبح وشام کے اذکار کا مستحب وقت طلوع فجر سے لےکر طلوع آفتاب تک اور نماز عصر سےلےکر غروب شمس تک ہے۔خواہ آپ ان اوقات کے شروع میں پڑھ لیں یا آخر میں۔کیونکہ ان اذکار کی حکمت دن کا افتتاح اور اختتام اللہ کے ذکر سے کرنا ہوتاہے۔قرآن مجید کی یہ آیت مبارکہ بھی اس پر دلالت کرتی ہے۔ارشاد باری تعالی ہے۔
’’ وَسَبِّح بِحَمدِ رَبِّكَ قَبلَ طُلوعِ الشَّمسِ وَقَبلَ الغُروبِ‘‘… سورة ق
آپ طلوع شمس اور غروب شمس سے پہلے پہلے اللہ کے حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کریں۔
لیکن اگر کوئی بہن کسی مصروفیت کی بناء پر ان اوقات میں اذکار نہ کرسکے اور طلوع آفتاب یا غروب شمس کے بعد کر لے تو بھی کوئی حرج نہیں ہے۔کیونکہ لغوی اعتبار سے یہ اوقات بھی صبح و شام ہی شمار ہوتے ہیں۔
واللہ اعلم بالصواب