روزے میں طبیعت کا بہت خراب ہوجانا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ اگر روزے میں بہت زیادہ طبیعت خراب ہوجائے تو کیا کرنا چاہیے؟

289 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! اگر روزہ داراچانک بیمار ہوجائے اور اندیشہ ہو کہ روزہ نہ توڑا تو جان کا خطرہ ہے، یا بیماری کے بڑھ جانے کا خطرہ ہے، تو ایسی حالت میں روزہ توڑنا جائز ہے۔ جس کی قضاء بعد میں دینا ہوگی۔ کیونکہ اللہ تبارک وتعالیٰ کا فرمان ہے

    فَمَن كَانَ مِنكُم مَّرِيضًا أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ۔(سورۃ البقرۃ:184)
    لیکن تم میں سے جو شخص بیمار ہو یا سفر میں ہو تو وه اور دنوں میں گنتی کو پورا کر لے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں