زیادہ دیروضوء قائم نہ رکھنے والے کیا کریں
سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال:
بہن نے سوال کیا ہے گیس کی بیماری کی وجہ سے جو زیادہ دیروضوء قائم نہیں رکھ سکتیں تو نماز اور قرآن کی تلاوت کے حوالے سے ان کےلیے کیا حکم ہے؟
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit.Morbi adipiscing gravdio, sit amet suscipit risus ultrices eu.Fusce viverra neque at purus laoreet consequa.Vivamus vulputate posuere nisl quis consequat.
جواب ( 1 )
جواب:
بہن! ایسی مریضہ جس کو ہوا خارج ہونے کی بیماری ہے۔ اگر ہوا خارج ہونے کا وقفہ اتنا ہے کہ نماز ادا کرنے کے بعد وقت بھی بچ جاتا ہے توپھر اگر نماز میں ہوا خارج ہوجاتی ہے تو اس صورت میں نیا وضو بنا کر اپنی نماز کو نئے سرے سے شروع کرے گی۔ لیکن اگر ہوا کے خارج ہونے کا وقفہ اتنا کم ہے کہ وہ اس مرض میں چار چار رکعت والی ایک نماز بھی نہیں پڑھ سکتی تو ایسی خاتون ایک مرتبہ وضو کر کے پوری نماز پڑھ لے اور پھر اگلی نماز کے لیے نیا وضو کر لے۔ چاہے نماز میں ہوا خارج بھی ہوتی رہے، کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ کیونکہ یہ خاتون معذورہ ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے
لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ۔(سورۃ البقرۃ:286)
اللہ تعالیٰ کسی جان کو اس کی طاقت سے زیاده تکلیف نہیں دیتا۔
باقی جہاں تک تلاوت قرآن کی بات ہے، تو وضوء کے بغیر تلاوت کی جاسکتی ہے۔
واللہ اعلم بالصواب