گودی میں رکھ کر قرآن کی تلاوت کرنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہےکہ کیا ہم قرآن پاک کو گودی میں رکھ کر تلاوت کرسکتے ہیں؟

301 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! بالکل آپ قرآن پاک کو گودی میں رکھ کر تلاوت کرسکتی ہیں۔ جیسا کہ اس طرف ایک حدیث بھی اشارہ کرتی ہے، جس میں ہے کہ

    حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ الفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، سَمِعَ زُهَيْرًا، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ صَفِيَّةَ، أَنَّ أُمَّهُ، حَدَّثَتْهُ أَنَّ عَائِشَةَ حَدَّثَتْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَانَ يَتَّكِئُ فِي حَجْرِي وَأَنَا حَائِضٌ، ثُمَّ يَقْرَأُ القُرْآنَ۔ (بخاری:297)
    ہم سے ابونعیم فضل بن دکین نے بیان کیا، انہوں نے زہیر سے سنا، انہوں نے منصور بن صفیہ سے کہ ان کی ماں نے ان سے بیان کیا کہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان سے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میری گود میں سر رکھ کر قرآن مجید پڑھتے، حالانکہ میں اس وقت حیض والی ہوتی تھی۔

    اب جب حالت حیض میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنا سرمبارک حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی گودی میں رکھ کر تلاوت قرآن فرماتے تھے، تو پھرطہارت کی حالت میں بالاولیٰ گودی میں قرآن رکھ تلاوت کیا جاسکتا ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں