مجھے پانچ چیزیں دی گئیں جو اس سے پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئیں حدیث

سوال

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

سوال:

مجھے پانچ چیزیں دی گئیں جو اس سے پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئیں یہ والی حدیث درکار ہے ؟

675 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    مجھے پانچ چیزیں ایسی دی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئیں ۔ (1) ایک مہینے کی مسافت پر دشمن کے دل میں میری دھاک بٹھانے کر میری مدد کی گئی ، (2) تمام روئے زمین میرے لیے مسجد اور پاک بنائی گئ ،چنانچہ جہاں بھی نماز کا وقت آجائےِ میری امت وہاں نماز ادا کرے ،
    (3) مالِ غنیمت کو میرے لیے حلال کر دیا گیا ، جو مجھ سے قبل کسی کے لیے حلال نہیں تھا ، (4) مجھے شفاعت کا حق دیا گیا (5)ہم سے پہلے نبی صرف اپنی قوم کی طرف بھیجا جاتا تھا ، اور مجھے کائنات کے تمام انسانوں کے لیے نبی بنا کر بھیجا گیا ۔ (صحیح بخاری ، کتاب التیمم )
    2
    سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
    فضلت عی الانبیاءبست ، اعطیت جوامع الکلم ، ونصرت بالرعب ، واحلت لی المغانم ، وجعلت لی الارض طھورا ومسجدا وارسلت الی الخلق کافۃ وختم بی النبیون
    ” مجھے چھ چیزوں میں انبیاءعلیہم السلام پر فضیلت دی گئی ہے ۔ مجھے جامع کلمات عطا کےے گئے ہیں ، رعب و دبدبہ کے ساتھ میری نصرت کی گئی ہے ، مال غنیمت میرے لیے ( بشمول امت ) حلال قرار دیا گیا ہے ۔ میرے لیے ( بشمول امت ) ساری کی ساری زمین مسجد اور پاکیزگی حاصل کرنے کا ذریعہ بنا دی گئی ہے ۔ میں پوری دنیا کے لئے رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں ، مجھ پر نبیوں کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے،
    ( صحیح مسلم ، اوائل کتاب المساجد)

ایک جواب چھوڑیں