موبائل قرآن ایپلی کیشن کے ذریعے تلاوت قرآن

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ میری ڈیلیوری قریب ہے اور میں بہت زیادہ دیر بیٹھ نہیں سکتی تو کیا میں موبائل میں قرآن ایپلی کیشن کے ذریعے تلاوت قرآن کرسکتی ہوں؟ یا سن سکتی ہوں اور کیا باوضو ہونا ضروری ہے؟ اور کیا لیٹے لیٹے تلاوت قرآن کی جاسکتی ہے؟

292 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! تلاوت قرآن، ترجمہ قرآن، تفسیر قرآن وغیرہ پر بنائی گئی موبائل ایپلیکیشن کی مدد سے آپ قرآن کی تلاوت بھی کرسکتی ہیں اور تلاوت قرآن سن بھی سکتی ہیں۔ جہاں تک بات ہے کہ وضوء کے بغیر تلاوت قرآن کی جاسکتی ہے یا نہیں؟ تو درست بات یہ ہے کہ بے وضوء قرآن مجید کی تلاوت کی جاسکتی ہے، کیونکہ کوئی ایسی صریح اور صحیح حدیث موجود نہیں ہے جس میں بے وضو آدمی کو قرآن مجید کی تلاوت سے روکا گیا ہو۔

    باقی لیٹے لیٹے، کھڑے ہوکر، چلتے پھرتے، دوڑتے ہوئے اور اسی طرح سواری پر بھی قرآن پاک کی تلاوت کی جاسکتی ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ آدمی باوضو قبلہ رخ بیٹھ کر قلب وقالب کےساتھ متوجہ ہوکر غور وفکر اور تدبر کےساتھ تلاوت کرے تاکہ قرآن مجید سے مکمل استفادہ کیا جاسکے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں