کیا عصر کے بعد کاروبار نہیں کرنا چاہیے

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا عصر کے بعد کاروبار نہ کرنے کے حوالے سے کوئی حدیث ہے؟

280 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں، اور نہ علماء کے فتاویٰ سے ایسی کوئی بات مجھے ملی ہے۔ ہاں عصر کے بعد سونے کے حوالے سے ایک حدیث مشہور کی گئی ہے کہ جو شخص عصر کے بعد سوئے اور اس کی عقل جاتی رہے تو وہ اپنے آپ کو ہی ملامت کرے، یہ بھی جھوٹی حدیث ہے، کوئی اصل نہیں ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں