عورت کی نماز تراویح

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ عورت نماز تراویح کیسے پڑھے؟ جب کہ نماز تراویح میں مرد حضرات قرآن کی تلاوت کرتے ہیں؟

321 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن!عورت اگر مرد کے پیچھے نماز تراویح پڑھ رہی ہے تو امام کی اقتداء کرے گی، اور جب امام قرآن کی تلاوت کررہا ہوگا، تو یہ خاموشی سے سنے گی۔ لیکن اگر اکیلے پڑھ رہی ہے تو خود تلاوت کرے گی، اگر قرآن یاد نہیں تو قرآن اٹھا کر بھی تلاوت کرسکتی ہے۔

    باقی اگر آپ کا یہ سوال ہے کہ عورت کیوں نماز تراویح پڑھے، کیونکہ اس میں تو مرد حضرات تلاوت کرتے ہیں۔ اور عورت کےلیے یہ کیسے مناسب ہے کہ وہ مرد حضرات کی تلاوت جاکر سنے؟۔ تو سمجھانے کے سے اندازمیں اس سوال پر آپ یہ سوال ذہن میں بٹھا لیں کہ پھر تو کلمہ بھی ایک مرد (حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم) کی طرف سے آیا ہے، ایک مرد (حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم) نے ہی یہ دین سکھایا، بتایا ہے، تو کیا خیال ہے پھر عورت نہ کلمہ پڑھے، نہ دین سیکھے، نہ دین پر عمل کرے؟

    پیاری بہن! نماز تراویح جس طرح مردوں کےلیے سنت ہے، اسی طرح عورتوں کےلیے بھی سنت ہے۔ ہاں اس میں یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ مرد حضرات عورتوں کی امامت میں نماز تراویح اداء نہیں کرسکتے، لیکن عورتیں مردوں کی امامت میں نماز تراویح ادا کرسکتی ہیں۔ باقی نماز تراویح کا جو طریقہ مردوں کےلیے ہے، وہی طریقہ عورتوں کےلیے بھی ہے۔ کوئی فرق نہیں۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں