سجدہ تلاوت کو ایک ساتھ قرآن پڑھ کر کرنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ سجدہ تلاوت کیا جاتا ہے تو کیا ہم مکمل قرآن پاک کی تلاوت کے بعد ایک ساتھ تمام سجدے کرسکتے ہیں۔؟

480 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! ہر مسلمان کےلیے نماز یا غیر نماز میں سجدہ والی آیت پڑھنے پر سجدہ کرنا شرعی عمل ہے۔ اور جو آپ کا سوال ہے کہ سجدہ والی آیات پڑھتے ہوئے کسی پہ بھی سجدہ نہ کرے، بلکہ مکمل قرآن مجید کی تلاوت ختم کرنے کے بعد تمام سجدے یکباریا وقفے وقفے سے کرے، تو یہ درست نہیں ہے۔ کیونکہ یہ عمل بلا دلیل ہے۔

    اور پھر سجدہ تلاوت قرآن مجید کی مخصوص آیات پڑھنے کی وجہ سے کیا جاتا ہے، چنانچہ اگر کوئی اتنے لمبے عرصے کےلیے سجدہ تلاوت مؤخر کرے تو سجدہ تلاوت اپنے اصل سبب سے خارج ہوجائے گا، کیونکہ سبب اور سجدے میں بہت لمبا فاصلہ آجائے گا۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں