وضوء کے بعد ہم کیا دعائیں پڑھیں

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ جب ہم وضوء کرلیں تو کیا دعائیں پڑھیں، وہ دعائیں بتا دیں

345 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! وضوء کرلینے کے بعد یہ دعا پڑھیں

    أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللہُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ۔ (مسلم: 554)
    میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔

    اس دعا کے بعد یہ اضافہ بھی ثابت ہے

    اللَّهُمَّ اجْعَلْني مِنَ التَّوَّابينَ واجْعَلْنِي من المُتَطَهِّرِينَ۔ (ترمذی:55)
    اے اللہ ! مجھے توبہ کرنے والوں اور پاکی کا خصوصی اہتمام کرنے والوں میں سے بنادے۔

    نیز یہ دعا بھی پڑھنا ثابت ہے:

    سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَ بِحَمْدِکَ، اَشْھَدُاَنْ لَّااِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ، اَسْتَغْفِرُکَ وَ اَتُوْبُ اِلَیْکَ۔ (النسائی فی الکبریٰ: 9909)
    اے اللہ ! تو پاک ہے اور حمد ثنا تیری (ہی) ہے۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی الٰہ (معبودِ برحق) نہیں، تجھ ہی سے میں اپنے گناہوں کی معافی مانگتا ہوں اور میں نے تیری طرف ہی لوٹ کرآنا ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں