سب سے پہلے کس نے، کب اور کیوں حج کیا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ حج کیوں کیا جاتا ہے؟ اور سب سے پہلے کس نے اور کب حج کیا؟

1320 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! حج ہم اس لیے کرتے ہیں کیونکہ اللہ تبارک وتعالیٰ کا حکم ہے، اور رب تعالیٰ کے کئی احکامات کی حکمت ہم جان پاتے ہیں اور کئی احکامات کی حکمت سے ہم بےخبرہی ہوتے ہیں۔ حج بھی اسی طرح ہے۔ حج کے بھی کئی ایک مقاصد ہیں جن میں سے جو ہمیں سمجھ آتے ہیں، ایک تو اللہ کا حکم ہے، اور ہم اللہ کے حکم کو بجا لاتے ہیں، دوسرا اس میں آپس میں اتحاد واتفاق، ڈسپلن، امیری وغریبی کے فرق کا خاتمہ اور طاقت کا اظہاروغیرہ وغیرہ۔ اس کے علاوہ باقی کیا حکمتیں ہیں؟ ان سے اللہ ہی خوب واقف ہے۔

    اور سب سے پہلے بیت اللہ کا حج حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کیا، جیسا کہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے

    وَأَذِّن فِي النَّاسِ بِالْحَجِّ يَأْتُوكَ رِجَالًا وَعَلَىٰ كُلِّ ضَامِرٍ يَأْتِينَ مِن كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ ۔(سورۃ الحج:27)
    اور لوگوں میں حج کی منادی کر دے لوگ تیرے پاس پا پیاده بھی آئیں گے اور دبلے پتلے اونٹوں پر بھی اور دور دراز کی تمام راہوں سے آئیں گے۔

    بیت اللہ کی تعمیر کے بعد اللہ نے حج کا اعلان ہی سیدنا ابراہیم علیہ السلام سے کروایا، اس کے بعد ہی حج شروع ہوا۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خود حج کرکے اس رب تعالیٰ کے حکم پر عمل کیا، اور لوگوں کو دعوت دی۔ اور اس کی طرف اشارہ قرآن پاک کی اس آیت میں بھی ہے کہ

    وَإِذْ بَوَّأْنَا لِإِبْرَاهِيمَ مَكَانَ الْبَيْتِ أَن لَّا تُشْرِكْ بِي شَيْئًا وَطَهِّرْ بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ وَالْقَائِمِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ ۔(سورۃ الحج:26)
    اور جبکہ ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کو کعبہ کے مکان کی جگہ مقرر کر دی اس شرط پر کہ میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا اور میرے گھر کو طواف قیام رکوع سجده کرنے والوں کے لئے پاک صاف رکھنا۔

    جہاں تک بات ہے کہ پہلا حج کب کیا گیا؟ تو اس کا تعین نہیں ہو سکتا۔ اندازاً ہی کہا جا سکتا ہے، اور وہ اندازہ یہ ہے کہ مؤرخین کے ایک اندازے کے مطابق حضرت ابراہیم علیہ السلام کا زمانہ 24 یا 25 سو قبل مسیح بتلایا جاتا ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں