مسجد عائشہ رضی اللہ عنہا (تنعیم) سے عمرہ کےلیے احرام باندھنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا کیا مسجد عاشہ رضی اللہ عنہا سے دوبارہ نئے عمرہ کے لئے حرام باندھا جا سکتا ہے؟

935 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن راجح قول یہی ہے کہ میقات سے احرام باندھ کر عمرہ کیا جائے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا تنعیم سے عمرہ کرنا ایک استثنائی صورت ہے جسے عام سمجھ لینا صحیح نہیں ہے۔ تاہم عورت حیض کی وجہ سے طواف

    قدوم وغیرہ نہ کرسکے تو وہ بعد میں تنعیم سے طواف کر سکتی ہے جیسا کہ حدیث عائشہ رضی اللہ عنہا سے ظاہر ہے۔ مزید آج کل جو کئی کئی عمروں کا رواج چل نکلا ہے، سلف صالحین سے اس کا کوئی ثبوت نہیں ملتا۔

    اسی طرح جزیرۃ العرب اور حجاز کے مستند علماء کی بھی یہی تحقیق ہے کہ تنعیم والے عمروں کا کوئی شرعی ثبوت نہیں۔ جیسا کہ شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز کی کتاب ’’ التحقیق والا یضاح لکثیر من مسائل الحج و

    العمرۃ‘‘ ص18، 19 وغیرہ سے ظاہر ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں