کاغذی کارروائی میں جھوٹ بول کر عمرہ کےلیے جانا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ ان کے بھائی جو کہ غیرشادی شدہ ہیں، وہ عمرہ کرنا چاہتے ہیں۔ اور پاکستان کے قانون کے مطابق عمرہ کرنے کی عمر40 ہے۔ اور اس سے پہلےاگرکسی نے عمرہ کرنا ہو تو وہ کسی محرم خاتون کے ساتھ جاکر عمرہ کرسکتا ہے۔ اور بھائی کے پاس اتنی طاقت نہیں کہ وہ اپنے اخراجات کے ساتھ کسی محرم کے بھی اخراجات اٹھائے۔ ٹریول ایجنسی والے کہتے ہیں کہ ہم آپ کو کسی غیرمحرم کے ساتھ کاغذی طور محرم بناکر بھیج دیتے ہیں۔ لیکن بھائی اس جھوٹ کے ساتھ عمرہ کرنے پہ تیار نہیں۔ تو اس حوالے سے کیا کرنا چاہیے؟

324 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! شرعی طورعمرہ پراس کا کوئی اثر نہیں ہے۔ عمرہ ہوجائے گا۔ لیکن اس میں حکومتی قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے اور دوسرا جھوٹ بھی۔اورجھوٹ بولنا کبیرہ گناہ ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں