خواتین کا بال ڈائی کروانا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا خواتین بال ڈائی کروا سکتی ہیں؟

424 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    بہن! خواتین كے ليے بالوں كو سياہ رنگ كى بجائے كوئى اور رنگ كرنا جائز ہے، جبكہ ايسا كرنے ميں كفارعورتوں سے مشابہت نہ ہو، مثلاً يہ وہ كسى كافرہ عورت يا كافرہ عورتوں كى جماعت كا مخصوص رنگ اور بال رنگنے كا مخصوص طريقہ ہو، يا صرف ايک چٹيا كو رنگ كيا جائے تو اس وقت ان كفارعورتوں كے ساتھ مشابہت جائز نہيں۔ مگرسفيد بالوں كو سياہ ميں تبديل کرنا حرام ہے، ليكن سياہ كےعلاوہ باقى رنگ كے متعلق تو اصل جواز ہى ہے، بس شرط یہ ہے کہ وہ کسی بھی طرح کافر عورتوں کی مشابہت نہ ہو۔ کیونکہ كافرہ اور فاجرہ عورتوں كے طريقہ اور ان كى اشكال وانواع يہ حرام ہے، كيونكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

    حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتٍ حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ عَطِيَّةَ عَنْ أَبِي مُنِيبٍ الْجُرَشِيِّ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ۔ (ابوداؤد:4031
    سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جس نے کسی قوم سے مشابہت اختیار کی تو وہ انہی میں سے ہوا ۔ “

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں