روز قیامت اورشہید کا سفارش کرنا
سوال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال:
بہن نے سوال کیا ہے کہ کیا کوئی ایسی حدیث ہے کہ جس میں یہ ہو کہ شہید روز قیامت ایسے شخص کی سفارش کرے گا، جس پر جہنم واجب ہوچکی ہوگی؟
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit.Morbi adipiscing gravdio, sit amet suscipit risus ultrices eu.Fusce viverra neque at purus laoreet consequa.Vivamus vulputate posuere nisl quis consequat.
جواب ( 1 )
جواب:
بہن! شہید کی سفارش کے حوالے سے حدیث میں آتا ہے
نِمْرَانُ بْنُ عُتْبَةَ الذِّمَارِيُّ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى أُمِّ الدَّرْدَاءِ وَنَحْنُ أَيْتَامٌ، فَقَالَتْ: أَبْشِرُوا, فَإِنِّي سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَاءَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >يُشَفَّعُ الشَّهِيدُ فِي سَبْعِينَ مِنْ أَهْلِ بَيْتِهِ۔ (ابوداؤد:2522)
جناب نمران بن عتبہ ذماری بیان کرتے ہیں کہ ہم ام الدرداء ( صغر ) کے ہاں گئے اور ہم یتیم تھے تو انہوں نے کہا : تمہیں بشارت ہو ! میں نے ( اپنے شوہر ) ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ کہتے تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” شہید کی سفارش اپنے گھرانے کے ستر افراد کے حق میں قبول کی جائے گی ۔ “
اسی طرح ایک اورحدیث ہے
عَنْ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِيكَرِبَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِلشَّهِيدِ عِنْدَ اللَّهِ سِتُّ خِصَالٍ يَغْفِرُ لَهُ فِي أَوَّلِ دُفْعَةٍ مِنْ دَمِهِ وَيُرَى مَقْعَدَهُ مِنْ الْجَنَّةِ وَيُجَارُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَيَأْمَنُ مِنْ الْفَزَعِ الْأَكْبَرِ وَيُحَلَّى حُلَّةَ الْإِيمَانِ وَيُزَوَّجُ مِنْ الْحُورِ الْعِينِ وَيُشَفَّعُ فِي سَبْعِينَ إِنْسَانًا مِنْ أَقَارِبِهِ۔(ابن ماجہ:2799)
حضرت مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اللہ کے پاس شہید کے لیے چھ انعامات ہیں: خون کے پہلے قطرات کے ساتھ ہی اس کی مغفرت ہوجاتی ہے، اسے جنت میں ا س کا ٹھکانا دکھادیا جاتا ہے اسے عذاب قبر سے محفوظ رکھا جاتا ہے ، وہ ( قیامت کےدن) بڑی گھبراہٹ سے محفوظ رہے گا، اسے ایمان کا لباس فاخرہ پہنایا جائے گا، خوبصورت آنکھوں والی حوروں سے اس کی شادی کر دی جائے گی اور اس کے ستر رشتے داروں کے حق میں اس کی شفاعت قبول کی جائے گی۔
واللہ اعلم بالصواب