منزل (مشہور آیات قرآنی کا مجموعہ ) پڑھنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ منزل پڑھ سکتے ہیں؟

2092 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    منزل جو کہ مشہور آیات قرآنی کا مجموعہ ہے۔اس کو پڑھ سکتے ہیں اور اس کی آڈیو سن سکتے ہیں، اور اس کی تائید دارالسلام کی کتاب ’’ جادو کی حقیقت‘‘ میں جید علمائے کرام نے بھی کی ہے۔ کیونکہ یہ اس چیز سے لاکھ درجے بہتر ہے کہ ہم لوگ گردنوں میں‌تعویذات ڈالتے پھریں۔اور کفریہ اور شرکیہ کلمات کا ورد کریں۔ جو خاتون یہ منزل نامی آیات کو زبانی یاد کر کے روزانہ پڑھتی ہے اور سنتی ہے وہ اللہ کے فضل وکرم سے جنات اور سحر سے محفوظ ہو جاتی ہے۔اس میں کوئی شک نہیں‌کہ جنات اور جادو بھی ایک بیماری ہی کی صورت ہیں‌جس طرح کسی بیماری میں‌مبتلا خاتون کو کسی حکیم یا ڈاکٹر کی ضروت ہوتی ہے اس طرح جادو اور جنات سے متاثرہ خاتون کو بھی ایسے ہی ماہر علم کی ضروت ہوتی ہے لیکن یہ ضروری نہیں‌کہ ہم یہ کام ان کے بغیر کر ہی نہیں‌سکتے۔اگر ہم قرآن وحدیث کا مطالعہ کریں‌تو بہت سے ایسی دعائیں ملیں گی جو جادو اور جنات سے نجات کے لیے ہیں۔ مثلا سورہ فاتحہ،سورہ بقرہ،معوذتین،حضرت جبرائیل علیہ السلام کا دم اور اس کے علاوہ بھی۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں