خواتین کا گھروں میں لاؤڈ اسپیکر پر نماز پڑھنا

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

بہن نے سوال کیا ہے کہ ان کا گھر مسجد کے سامنے ہے، اور کچھ وجوہات کی بناء پر خواتین جمعہ وتراویح ان کے گھر پڑھتی تھیں، لیکن اب وہ وجہ ختم ہوگئی ہے اور خواتین دوبارہ مسجد میں جمعہ وتراویح پڑھنے جاتی ہیں، لیکن سپیکر اب بھی ان کے گھر میں لگے ہوئے ہیں تو کیا وہ ابھی بھی گھر میں جمعہ وتراویح پڑھ سکتی ہیں؟

474 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:
    بہن! خواتین اپنے اپنے گھروں میں لاؤڈ اسپیکر کی آواز پر نمازپڑھ سکتی ہیں، ممانعت کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ کیونکہ لاؤڈ اسپیکر بھی امام کی آواز مقتدیوں تک پہنچانے کا ایک آلہ ہے۔ لیکن یہ اجازت صرف خواتین کےلیے ہے، مردوں کےلیے نہیں۔ کیونکہ خواتین کا مسجد میں جاکر نماز پڑھنا فرض نہیں۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں