روزے کی قضاء، کفارہ اور فدیہ میں فرق

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال:

سوال ہے کہ روزے کی قضاء، یا روزے کا کفارہ یا روزے کا فدیہ ان تینوں میں کیا فرق ہے۔ اس کی وضاحت فرمائیں

1253 مناظر 0

جواب ( 1 )

  1. جواب:

    قضا:
    اگر کوئی شخص وقتی طور پر کسی ایسی بیماری میں مبتلا ہو جائے جس سے اس کے لیئے روزہ رکھنا مشکل ہو جائے ، یا اسے سفر درپیش ہو، یا ایسی خاتون جو حیض و نفاس کے سبب روزہ نہ رکھ سکے تو چھوٹے ہوئے روزے کی تعداد پوری کرنے کے لیئے رمضان کے بعد روزے رکھے جائیں گے ان روزوں کو قضا روزے کہتے ہیں۔ فرض روزوں کی قضا آئندہ رمضان سے پہلے پہلے کسی وقت بھی ادا کی جا سکتی ہے۔

    کفارہ:
    اگر کسی شخص نے جانتے بوجھتے روزہ توڑ دیا (بلا عذر شرعی) تو ایک تو وہ روزہ رکھے گا، دوسرا اس کے ساتھ اس گناہ کا کفارہ ادا کرے گا۔ ایک روزے کا کفارہ درج ذیل تین صورتوں میں سے کسی ایک سے ادا ہو جائےگا:
    1۔ ایک غلام کو آزاد کیا جائے ۔
    2۔ مسلسل دو ماہ کے روزے رکھے جائیں۔
    3۔ ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلایا جائے۔

    فدیہ:
    اگر کوئی شخص بڑھاپے یا کسی ایسے مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے روزہ رکھنے سے معذور ہو جس سے صحت یابی کی کوئی امید نہ ہو تو وہ فدیہ ادا کرےگا۔ ایک روزے کا فدیہ ایک مسکین کو کھانا کھلانا ہے۔ یہ کھانا وہ اپنی مالی حیثیت اور استطاعت کے مطابق کھلائے گا۔

    واللہ اعلم بالصواب

ایک جواب چھوڑیں